دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں قتل ہونے والے حساس ادارے کے نوجوان افسر لاریب ایس ایس جی کمانڈو(ایس ایس جی رہبر اور ایل / سی 122) میجر لاریب گِل ہیں۔
موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے حساس ادارے کے افسر کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نجی ائیرلائن کی فضائی میزبان کے ساتھ ایک باغ میں بیٹھے ہوئے تھے، آفیسر کو سر میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
میجر لاریب کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی 122 لانگ کورس سے تھا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر لاریب اس سے قبل وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے آئے تھے۔ اُن کے کورس میٹ اُن کو جنگ کا ’غازی‘ پکارتے تھے۔
ان دنوں میجر لاریب کی پوسٹنگ اٹک شہر میں تھی اور اسلام آباد کسی کام کی نوعیت سے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: حساس ادارے کے افسر کا قتل
لاریب کے ساتھی اُن کی موت پر بے حد افسردہ ہیں اور ساتھ گزارے گئے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
میجر لاریب کی آواز میں پڑھی گئی نظم ’میری ماں تیرے آنسو کیوں گر رہے ہیں‘ سب کی آنکھیں نم کر رہا ہے۔
تیمور ملک نامی ایک صارف نے لاریب کی ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔
میجر لاریب نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ایک جوڑا گفٹ کیا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے ٹوئٹر پر اپلوڈ کی تھی۔
مومنہ نامی ایک صارف نے لاریب کی دی ہوئی کتابوں اور کارڈز کی تصویر اپلوڈ کی۔
لاریب کی اسنیپ چیٹ پر آخری تصویر:
لاریب کے دوستوں کے مطابق لاریب بہت زندہ دل، عاجز اور باصلاحیت نوجوان تھا۔