• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال: سمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش و بھارت سے ٹکرانے کا امکان

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

خلیج بنگال میں بننے والا پری مون سون سیزن کا پہلا سمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش اور مغربی بنگال کے درمیانی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنوب اور شمال کے ساحلی اضلاع کےلیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں کولکتا سمیت کچھ علاقوں میں آج اور کل بارشوں کا امکان ہے۔

طوفان ریمل کے پیش نظر کولکتا ایئر پورٹ پ آج دوپہر سے کل صبح تک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید