• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت حسین کو اداکار کہنا انکی شان میں گستاخی ہے، حنا بیات

نامور پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ طلعت حسین کو ایک اداکار کہنا ان کی شان میں گستاخی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوشن تھے جن سے سب نے سیکھا۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ طلعت صاحب سب سے شفقت سے پیش آتے تھے۔

لیجنڈری اداکار کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انکا طلعت حسین کے ساتھ کام کرنے کا ایک ہی مرتبہ اتفاق ہوا تھا۔ 

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ طلعت حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید