• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں، معیشت کیا خاک چلائیں گے؟ اکرم درانی

متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مشیرِ خزانہ کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں وہ معیشت کیا خاک چلائیں گے؟

قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ مشیرِ خزانہ کو اتنے ٹماٹر مارنے چاہئیں کہ انہیں بھاؤ معلوم ہو جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، مریم نواز کے والد نواز شریف بیمار ہیں، ان کے گھر میں مسائل ہیں اس لیے وہ دھرنے میں نہیں آ سکتیں۔

اکرم درانی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، رہبر کمیٹی میں نون لیگ کی نمائندگی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے کلو ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 17 روپے بتائی تھی حالانکہ ٹماٹر ملک بھر میں 250 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین