• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے دوستی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، اسد عمر

چین سے دوستی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی سے پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ہم کسی لڑائی کا حصہ نہیں بنیں گے لیکن پاکستان ، چین کے ساتھ دوستی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی اور کی کشمکش کا حصہ نہیں بننا چاہتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک کے خلاف بہت سازشیں ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوشش کی جاسکتی ہے لیکن کوئی بھی ہمیں پیچھے کی جانب دھکیل نہیں سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، اب سی پیک میں سڑکوں کے بعد صنعتوں کی طرف جارہے ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالرز سے زائد کے پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں یا تکمیل کے قریب تر ہیں، چاروں صوبوں میں 9 اسپیشل اکنامک زونز ہیں۔

تازہ ترین