• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی گری ہوئی باتیں کررہے ہیں، شہباز شریف

عمران نیازی گری ہوئی باتیں کررہے ہیں، شہباز شریف


مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی گری ہوئی باتیں کررہے ہیں۔

پارٹی قائد نوازشریف سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا شہباز شریف نے جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کے بارے میں عمران خان نیازی گری ہوئی باتیں کررہے ہیں، انہیں یہ باتیں زیب نہیں دیتیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف جب سے لندن آئے ہیں، ڈاکٹرز ان کی بیماری کی تشخیص کے لیے ہر روز مختلف ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

آج بھی نوازشریف کا لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، حسین نواز اور شہباز شریف سابق وزیراعظم کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے۔

تازہ ترین