پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکا کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز ہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے سی پیک پر امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کو پاکستانی کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ اور قابل اعتماد اسٹریٹجک ساتھی ہے، امریکی بیان خود مختار ملک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
پی پی رہنما نےمزید کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، جس کی اپنی معیشت اور قومی سیکیورٹی ترجیحات ہیں، پاکستان کے عوام کو امریکا کے نام نہاد تعلقات کا بار بار تجربہ ہوچکا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی، سیاسی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرے۔