لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ کیا - اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغرعلی بھی موجود تھے - صوبائی وزیر نے خواتین اور نوعمر قیدیو ں کی وارڈز، جیل ہسپتال، بارکوں اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے - انہوں نے صفائی کے انتظامات کو بہترین قرار دیا اور اسیران کے لئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بحالی اسیران سنٹر کے قیام کو سراہا - میاں خالد محمود جیل کے کچن میں بھی گئے اور اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کو چیک کیا اور کھانے کو معیاری قرار دیا -