کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ حال ہی میںسری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا رخ کیا لیکن گزشتہ حیران کن طور پر روز اختتام پذیر ہونے والی اے ٹی ایف انڈر 14 اینڈ انڈر سپر سیریزکوئی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔ سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد رحمانی سے اس متعلق جنگ کے استفسار پر بتایاکہ غیرملکی کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں شرکت کیلئے انٹری کرائی تھی لیکن آخری وقتوں میں اپنا نام واپس لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور حالات بھی بہتر ہیں اس سلسلے میں ہم آئی ٹی ایف کو خط لکھیں گے۔ اس موقع پر ایونٹ کے روح رواں اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی کا کہنا تھاکہ ہم نے کراچی میں بہترین انداز میں یہ ایونٹ کرایا ہے۔ کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ آئی ٹی ایف کو پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانا چاہئے۔ اب ہمارے یہاں کے حالات بہت بہتر ہیں۔