• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان آرمی کی سبقت برقرار رہی
تھرو بال ایونت کی فاتح سندھ خواتین ٹیم مقبول احمد اور دیگر سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے

33ویں قومی گیمز پشاور میں رنگا رنگ تقریب میں پاکستان آرمی کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئے، ہفتے کو قومی گیمزکی ٹرافی پاکستان آرمی نے جیت لی، پاکستان واپڈا نے دوسری جبکہ پاکستان ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب کے مہماں خصوصی گورنرخیبرپختوخواہ شاہ زمان نے سنیئرصوبائی وزیر عاطف خان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل سیدعارف حسن کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

پاکستان آرمی کی سبقت برقرار رہی
قومی گیمز کی فاتح پاکستان آر می کے دستے کو گورنر کے پی کے شاہ فرمان قائد اعظم ٹرافی دیتے ہوئے

پاکستان آرمی نے 150گولڈمیڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 7,909 پوائنٹس،پاکستان واپڈانے 148 گولڈمیڈلز کے ساتھ 7,093 جبکہ پاکستان ریلوے نے 12 گولڈمیڈلزکے ساتھ 1,815 پوائنٹس حاصل کئے، قومی کھیلوں میں اتھلیٹکس ایونٹ سو میٹر دوڑ میں واپڈا کے سمیع نے 10.64 سیکنڈ میں فاصلہ کرتے ہوئے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ خواتین میں واپڈا ہی کی نجمہ نے 11.87 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

پاکستان آرمی کی سبقت برقرار رہی
سافٹ بال ویمنز ایونٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن اور فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا جارہا ہے

قومی گیمز کا پہلی بار1948ء میں کراچی میں منعقد کیا گیا جبکہ لاہور کو سب سے زیادہ 10 بار گیمز کی میزبانی کا شرف ہے جہاں 1950ء، 1952ء ، 1956ء، 1962ء، 1966ء ، 1972ء، 1978ء، 1992ء ، 2001ء اور 2012ء میں گیمز منعقد کئے گئے، کراچی میں 1948ء ، 1970ء، 1976ء، 1980ء، 1988ء، 1997ء ، 2008ء ، پشاور میں چھ بار 1958ء، 1974ء، 1982ء، 1990، 1998ء اور 2010 ء، ڈھاکہ بنگلہ دیش میں چار بار 1955ء، 1960ء، 1964ء اور 1968ء ، کوئٹہ میں تین بار 1986ء، 1995ء، 2004ء ، ساہیوال میں ایک بار 1954ء اور فیصل آباد میں بھی ایک بار 1984ء میں گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ 

پاکستان آرمی کی سبقت برقرار رہی
جوڈو ایونٹ میں مہمان خصوصی سید وسیم ہاشمی، محمد علی کے ساتھ گروپ

پاکستان آرمی نے 24ار قائداعظم ٹرافی جیتی، سروسز نے تین بار، ریلوے، پنجاب اور واپڈا نے ایک بار بار قائداعظم ٹرافی جیتی، 1954ء ساہیوال اور 1966ء فیصل آباد قومی گیمز میں کوئی ٹرافی نہیں دی گئی۔ (نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین