جعلی اکاؤنٹس کیس کے منی لانڈنگ ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اورفریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس کے مطابق نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بے نامی دار کے نام پر زمین خریدی گئی، ملزم مشتاق کا سابق صدر کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق 8.3 ارب روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے نکلوائی گئی، بینک ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ آصف زرداری کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
نیب کے مطابق اس اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی، نجی بینک کے اکاؤنٹ سے غیرقانونی طورپر 1200 ملین روپےمنتقل کرائے گئے،جبکہ 950 ملین روپے کی رقم دوبارہ آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔
ریفرنس کے مطابق انورمجید، عبدالغنی مجید، مصطفیٰ ذوالقرنین کا اس سارے معاملے میں اہم کردار رہا ہے ۔