لاہور(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے مسئلے پر ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے قوم کو بے وقوف بنایا،ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر وقار کی وطن واپسی پر تفتیش ہونی چاہئے،سب کااحتساب ہونا چاہئے، آصف زرداری کے 5 کیسز میں پلی بارگین ہو رہی جس سے نیب کا خزانہ بھر رہا ہے، فارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سب کا احتساب ہونا چاہئے، عمران خان صاف آدمی ہے ان کو احتساب کیلئےووٹ ملا ہےان کے نیچے اگر کوئی کرپشن کرے تو اسے ڈبل سزا ہونی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا فصل الرحمٰن دھرنے پراستعمال ہوا۔ الیکشن دور دور تک نظر نہیں آرہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک ڈاکٹر روزانہ صبح وشام میڈیا اور سوشل میڈیا پر میل کرتا رہا کہ پلیٹ لیٹس دو ہزار رہ گئےہیں۔