اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 22 ملزمان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ضمنی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائرکر دیا ہے ۔ پیر کو احتساب عدالت میں دائر ضمنی ریفرنس میں ملزمان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی گئی ، ملزم مشتاق زرداری کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے اور سابق صدر کیساتھ مشترکہ اکاؤنٹ بھی ہے ، 8.3بلین روپے کی رقم جعلی اکائونٹس کے ذریعے نکلوائی گئی ، بنک ریکارڈ کے مطابق اکائونٹ زرداری کیلئے استعمال ہوتا تھا ، اس اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی رہی ، سمٹ بینک کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی 1200 ملین روپے منتقل کرائے گئے ۔