• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لندن میں طویل عرصہ سے مقیم اسحاق ڈار کی طبیعت بگڑ گئی

لندن میں طویل عرصہ سے مقیم اسحاق ڈار کی طبیعت بگڑ گئی


لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار کی حالت بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے ڈاکٹروں نے ان کی گردن اور کمر میں درد کے علاج کیلئے فوری آپریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے علی اسحاق نے بتایا کہ ان کے والد کا درد اتوار کی رات اچانک شدید ہوگیا تھا، ویک اینڈ کی وجہ سے فیملی کو سرجنز تک رسائی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ علی اسحاق نے بتایا کہ ان کے والد گردن کے اعصابی درد کی وجہ سے بے ہوشی کے ماہر کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب درد میں شدت ہوئی تو ہم انہیں گزشتہ صبح نیو فیلڈ ہیلتھ ہاسپٹل لے گئے، جہاں انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ فی الوقت وہ بے ہوشی کے ماہر کے زیر علاج ہیں۔ علی اسحاق کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو مسلسل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر علاج کے سلسلے میں بعد میں ہدایات جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار 2017 میں عارضہ قلب کے باعث لندن آئے تھے، وہ تب سے ہی یہاں مقیم ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار صحت مند ہو جائیں تو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

تازہ ترین