• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 14 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا نے گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین