• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی مقابلوں کی بحالی، پاکستان کا تین ملکوں سے رابطہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ کی جونیئر ہاکی ٹیم کو پاکستان بلانے کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے، ساتھ جرمنی اور ملائیشیا کے ساتھ بھی دورہ پاکستان کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہہالینڈ میں اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کے دوران ہالینڈ کے ہاکی حکام نے پاکستان میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحالی کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں اپنے جونیئر کھلاریوں کو پاکستان بھیجنے کے لئے تیار ہیں، امکان ہے کہ دورہآئندہ سال جنوری میں ہوگا۔ ہالینڈ کی ٹیم کی جنوری 2020میں مصروف ہے جس کے بعد اس کے ساتھ سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین