اسلام آبا(جنگ نیوز) وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے پرویز مشرف کو غدار کہنا ظلم ہے،وہ حقیقت میں بیمار ہیں،ان کے خلاف کیس صحت یابی تک موخر کر دینا چاہیے، مریم نواز کو باہرجانے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا پرویز مشرف کو غدار نہیں کہا جاسکتا، ان سے زیادہ اس وقت کوئی بیمار نہیں ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے عدالتوں نے نکالا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں مگر کچھ ہوا تو ہے، اگر وہ بیماروں کی طرح باہر جاتے تو کوئی نہیں پوچھتا، میڈیکل رپورٹ اور حقیقت میں کہیں نہ کہیں تو فرق ہے۔