• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کو فروغ دینے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا، اسد عمر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو فروغ دینے میں نوجوانوں نے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے،تحریک انصاف نے نوجوانوں کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستانی نوجوان پر امید ہیں اور انہیں اپنے مستقبل کی بہت فکر ہے، نوجوان ہمیشہ بہادر ہوتے ہے جو بڑے مشکل فیصلے کرنے سے نہیں گھبراتا۔ بدھ کو خواتین پارلیمانی کاکیس کے زیر اہتمام ’’جمہوریت ہم سے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے کہ جس نے نوجوانوں کو پارلیمانی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ہمارے جوان آج بھی بہت پر امید ہیں، یہی نوجوان پاکستان کو مستقل میں ایک کامیاب اور ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔
تازہ ترین