• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گنڈا مار خواتین کا پولیس کے بے جا تنگ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)گنڈا مار خواتین نے حیات آباد پولیس کی جانب سے بے جا تنگ کرنے اور مبینہ طور پر بھاری رشوت مانگنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ حیات آباد پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت سیراج بی بی ،نور شادہ ،نرگس بی بی نے کی ۔اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کارخانوں مارکیٹ سے حاجی کیمپ اڈہ تک کرایہ پر کپڑا لیکر جاتے ہیں جبکہ حیات آبا پولیس ہمیں بے جاتنگ کرتی ہے اور کپڑے کے تان قبضہ میں لیکر بھاری رشوت کامطالبہ کرتے ہیں جو ہمارے بس کی بات نہیں جسکی وجہ سے ہم اپنا کاروبار نہیں کر سکتے۔ خواتین مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیات آباد پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں کاروبارکرنے دیا جائے۔
تازہ ترین