اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ان اداروں کو بدنام کیا جو ہمیشہ قابل احترام رہے۔ ان اداروں کے وقار کی بحالی کے لیے اب قوم کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔ یہ ادارہ کسی ایک پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا سرمایہ ہے۔ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے لیے موزوں شخص کو وزیراعظم بنادیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کے بار بار موقع دینے کے باوجود نااہلوں کا ٹولہ ایک کاغذ درست کرکے نہیں دے سکا۔ حکمران بچو ں کی طرح ہیں جن کے منہ سے ایک دن کے لیے فیڈر نکل جائے تو ان کی چیخیں آسمان تک پہنچیں گی۔بی آر ٹی منصوبے نے پشاور کے 40لاکھ شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔