• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کچھ اور ہوتا تو تیاری کی ہوئی تھی، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف مزید تین سال پورے کرینگے ، 6ماہ کی توسیع کو 3سال ہی سمجھیں ، ہم ضروری قانون سازی کرلیں گے، ن لیگ ہاتھ جوڑ کر پیپلز پارٹی نخرے کرکے ووٹ دے ، وزیر ریلوے نے کہا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آن بورڈ ہے، ن لیگ کیوں ووٹ نہیں دے گی، یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے، پیپلز پارٹی نخرے دکھائی گی مگر ہم کسی کے نخرے نہیں اٹھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کیلئے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کے ذمے دار افسران ہیں، فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔توسیع کے معاملے میں آرمی چیف کی غلطی نہیں، حکومت نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے ماضی میں آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔
تازہ ترین