• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر شاہ رخ خان پوچھ لیتے تو شادی کرلیتی، کاجول


بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اُنہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے تو میں اُن سے شادی کرلیتی۔

گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداح اُن سے سوال کر رہے تھے اور کاجول اُن کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔

 اِس سیشن کے دوران مداحوں نے کاجول سے اُن کے فلمی ساتھی اداکار یعنی شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے، ایک مداح نے سوال  کیا کہ ’اگر آپ اپنے شوہر یعنی اجئے دیوگن سے نہیں ملتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کرتیں؟

مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دے دیا، اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو۔۔؟

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کو اجئے دیوگن یا شاہ رخ خان میں سے کسی ایک کو اپنی فلم میں ساتھی اداکار لینا پڑے تو آپ کس کو لیں گی؟ اِس سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ’صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ اپنے اور شاہ رخ خان کےتعلق کو ایک جملے میں بیان کریں؟ اداکارہ نے کہاکہ ’زندگی بھر کے لیے دوست۔‘

یہ بھی پڑھیے:شاہ رخ خان کے مشہور و معروف ڈائیلاگز

ایک اور مداح نے کہا کہ آپ اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان کو ایک لفظ میں بیان کریں تو اِس پر کاجول نے لکھا کہ ’مشہور۔‘

دوسری جانب ایک مداح نے کاجول سے اُن کے پہلے Crush کے بارے میں پوچھا تھا تو اداکارہ نے کہا کہ جس سے میری شادی ہوئی ہے یعنی اجئے دیوگن میرے پہلے Crush ہیں۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھا جاتا ہے، اِس جوڑی نے ایک ساتھ کام کرکے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ’دِل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کُچھ کُچھ ہوتا ہے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلموں نے اِن کی جوڑی کو مداحوں میں بے حد پسند کروایا ہے، جس کے بعد بہت سے مداح تو یہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان اور کاجول ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔

تازہ ترین