• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی تبدیلی کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، اسد عمر

حقیقی تبدیلی کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، اسد عمر


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب لوگوں کو ان کے حقوق ملیں،حقیقی تبدیلی کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی ۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت ہے،عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جلد ہی عوام کی زندگی میں بہتری نظر آنا بھی شروع ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ میں اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ، اور اقتدار سے نکل گیا تو جمہوریت ختم ہوگئی ۔

ان کا کہنا تھاکہ کچھ وزیر شکایت بھی کرتے ہیں کہ وہ ہر ہفتے کہاں سے عوامی زندگی میں بہتری کی رپورٹ لاکر پیش کریں ؟

تازہ ترین