• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر فعال ڈسپنسریوں کو مرحلہ وار فعال بنایا جائے،کمشنر سکھر کی ہدایت

سکھر (بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے ڈویژن کے اندر ضلع کونسل، میونسپل اور دیگر سرکاری ڈسپینسری کو مرحلے وار فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنرز ملکر گورنمنٹ ڈسپینسریز کا ڈیٹا اور کیٹیگری


وائیز فار میٹ بناکر ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کراوائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ ڈسپینسریوں کو فعال بناکے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیاہوسکیں۔ اجلاس میں سکھر، خیرپو ر اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ڈی ایچ او، ضلع کونسل، پی پی ایچ آئی، آئی ایچ ایس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے بتایا کہ ضلع سکھرمیں 36ڈسپینریز میں سے 21غیر فعال ہیں جبکہ ڈی سی خیرپور محمد نعیم سندھو نے بتایا کہ ضلع خیرپور میں 50فعال جبکہ 52ڈسپینسریز غیر فعال ہیں، اسی طرح ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کے مطابق 14سرکاری ڈسپینسریز فعال ہیں ۔

تازہ ترین