اسلام آباد(صباح نیوز)علاج کے باعث لندن میں مقیم سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا پی ای ٹی ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کے مطابق قائد مسلم لیگ کا ٹیسٹ پانچ گھنٹے پر مشتمل تھا، ٹیسٹ کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اسپتال سے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔