• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی ملتان آمد،ہائیکورٹ سےملحق سڑکیں بند،شہریوں کو شدید پریشانی

ملتان(سٹاف رپورٹر )چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کی ملتان آمد پر ہائیکورٹ سے ملحقہ سڑکوں کو سکیورٹی پروٹوکول کے پیش نظر عام ٹریفک کے لئےکئی گھنٹوں تک بند رکھاگیا، جس سے کینٹ ، نواں شہر طارق روڈ ، نشتر روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی اور عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران مریضوں کو لانے والی ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہی اور بڑی مشکل سے انہیں جانے کے لئے راستہ دیا گیا ،چیف جسٹس کی ہائیکورٹ آمد پر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے لئے متبادل ٹریفک پلان نہ ہونے کے باعث شہری لمبی ٹریفک قطاروں میں گھنٹوں پھنسے رہے اور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بیرئیر لگانے پر ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے، چیف جسٹس کے ہائیکورٹ بار سے خطاب کے بعد سڑک کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔
تازہ ترین