اپشاور(لیڈی رپورٹر) پولیس شہداء کے ورثاء نے ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت انور کمال ،وجاہت علی خان و دیگر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر ہمیں کوٹہ کے مطابق تا حال پولیس میں بھرتی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے شہداء کے ورثاء دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے ورثاء کو پولیس میں ملازمتیں دی جائیں۔