• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیئرز بازار میں نیا ٹریڈنگ اور نگرانی کا نظام نصب ہوگا

شیئرز بازار میں نیا ٹریڈنگ اور نگرانی کا نظام نصب ہوگا



پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ٹریڈنگ اور نگرانی کا سسٹم نصب ہوگا۔ نیا سسٹم شینزن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے، نیا سسٹم مرحلہ وار نافذ ہوگا۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے پریس کانفرنس کے دوران شینزن اسٹاک ایکسچینج سے خریدے گئے ٹریڈنگ اور سرویلنس سسٹم کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایکس بورڈ نے اپنے 26 ستمبر اجلاس میں نئے سسٹم خریدنے کی منظوری دی تھی، سسٹم خریداری کے معاہدے پر چین میں دستخط کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیا سسٹم جدید ترین ہے، جس کی تنصیب کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نگرانی سسٹم نصب کیا جائے گا جو پی ایس ایکس کے موجودہ ٹریڈنگ سسٹم کی نگرانی کرے گا۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ نگرانی کا انتظام ایس ای سی پی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نافذ کیا جارہا ہے۔ ایس ای سی پی نے دسمبر تک نگرانی نظام کی تنصیب کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سلیمان مہدی کے مطابق نئے سسٹم کی خریداری 28 لاکھ ڈالر میں کی گئی ہے۔ نیا سسٹم ایک منٹ میں دوہزار آڈرز کی تکمیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین