• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو قوم کا محسن قرار دیدیا

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو قوم کا محسن قرار دیدیا


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کو قوم کا محسن قرار دیا ہے۔

جہلم میں ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف نے 1999ء میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی، وہ ہمارے محسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر ان کا سگار سلگانے کھڑے ہوتے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ پارلیمانی سیشن میں آرمی چیف کی توسیع پر قانوں سازی مکمل ہو جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی قائد کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جانا تھا۔

خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کے لیے پرویز مشرف اور وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

27 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک سنگین غداری کیس میں نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین