• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کا قیام ہمارا حق ، پیچھے نہیں ہٹیں گے:تحریک صوبہ ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر)تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی نے کہا ہے کہ صوبہ ملتان کا قیام ہمارا حق ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔صوبہ ملتان کے قیام سے خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا جس کی وجہ سے خطہ خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔وہ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے۔وفد میں خواجہ محمد انور،رائو لیاقت علی،چوہدری بنیامین،محمد ایوب ڈوگر،شوکت علی چدھڑ،مرزا احتشام الحق اوردیگر شامل تھے۔رکن الدین ملتانی نے کہا کہ خطہ ملتان کی پسماندگی اور محرومیوں کی وجہ سے صوبے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔اس وقت اپرپنجاب معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جو ایک طرح سے اس خطے کا معاشی استحصال ہے۔مگر تاجر برادری کی عملی شرکت کے بغیر صوبے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے،حکومت کو چاہیے کہ اگر وہ ملک کو معاشی طورپر مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔اس موقع پر شرکاء نے تحریک صوبہ ملتان کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا اورکہا کہ رائو عبدالقیوم شاہین کی قیادت میں جلد صوبہ ملتان کے قیام کی منزل کو حاصل کرکے رہیں گے۔
تازہ ترین