• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیتھ فرینڈز پشاور کی ہالینڈ‘ ناروے کے واقعات کی مذمت

پشاور (لیڈی رپورٹر) فیتھ فرینڈز پشاور کونسل آف ورلڈ ریلیجن نے ہالینڈ میں مسجد کے اندر مسلمان نمازی پر پولیس کے کتے کے ذریعے تشدد اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور پولیس کی ملعون کو بچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی معاملات میں جامعہ قانون سازی کریں۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں کونسل کے چیئرمین قاری روح اللہ مدنی‘ وائس چیئرمین ماڈریٹر بشپ چرچ آف پاکستان ہمفری سرفراز پیٹرز‘ ہندو کمیونٹی کے سربراہ ہارون سرب دیال‘ سکھ کمیونٹی کے سربراہ بابا گرپال سنگھ‘ فقہ جعفریہ کمیونٹی کے سربراہ مظفر علی اخوانزدہ اور مسلم کمیونٹی کے سربراہ ڈاکٹر حافظ غفور اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں ایک منصوبے کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کیلئے پہلے سے لوگ اکھٹے تھے کیونکہ سب کو معلوم تھا کہ ایک ملعون قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا ہے لیکن ناروے کی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بلکہ قران مجید کا دفاع کرنے اور ملعون کو مارنے والے نوجوان پر بھی پولیس نے تشدد کر کے ملعون کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہالینڈ کی مسجد میں ایک مسلمان نماز پڑھ رہا تھا کہ وہاں کی پولیس نے اس پر کتے کی ذریعے حملہ کیا اور پولیس خود بھی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب یہ اجازات نہیں دیتا کہ کسی مذہب کی توہین کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں ایسے واقعات سے ڈیرھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔
تازہ ترین