راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد بارے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے دو دسمبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بوجہ مصروفیت ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز اور ایف آئی اے کے انسپکٹر وتفتیشی افسر عظمت عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔