• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم مشرف کا منطقی انجام دیکھنا چاہتی ہے،مفتی محمد نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مشرف کو بچانے کی کوششیں عوام کیلئے مایوسی کا باعث ہیں،قوم مشرف کا منطقی انجام دیکھنا چاہتی ہے،سانحہ لال مسجد،اکبر بگٹی قتل اور آئین توڑنے کے ملزم کو سزا ملنی چاہیے،یہ بات انہوں نےجامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےکہی انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف نے آئین پاکستان کو توڑنے سے لیکر اعلی عدلیہ کو یرغمال بنانے اورمنبر و محراب سے لیکر اپنے ہی شہریوں کو ڈالروں کے عوض فروخت کرنے کا خود اقرار کیا ہے،انہوں نے کہاکہ قوم آج تک سابق آمر کی بزدلانہ پالیسیوں کا خمیازہ جانی و مالی نقصانات کی شکل میں اٹھا رے رہے ہیں،انہوں کہ ملک کا ہر طبقہ فکر حکومت کی جانب سے سابق آمر کا منطقی انجام تک پہنچا دیکھنا چاہتا ہے،لہٰذا حکومت سابق آمر کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی سے یکسر لاتعلق رہ کر آئین و قانون کی بالادستی اور فوج پر عوام کے اعتماد کو بڑھائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی آئین پاکستان اور اعلی اداروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔

تازہ ترین