لاہور(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ(ن) کے رہنماسردارایازصادق کاکہناہےکہ الیکشن کمیشن کوجلدازجلدفعال بنانےکےلیےسپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن باہمی مشاورت سے اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن کو دانستہ طور پر غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔