• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام سندھ کلچر ڈے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام سندھ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیمبر کے نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے کہا کہ تاجر و صنعتکا ر برادری کا تعلق ملک کے تمام طبقوں سے ہے۔ سندھ امن کی دھرتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر کی جانب سے کلچرڈے کے انعقاد کا مقصد صوبہ سندھ میں رہنے والے لوگوں کے درمیان اتفاق اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے اراکین مجلس عاملہ اور سب کمیٹیوں کے چیئر مین کو اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔ تقریب میں سابق نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری کے علاوہ سید یاور علی شاہ، یوسف میمن حاجی اختیار احمد آرائیں و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین