• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں ہونے والی’ الرجیز‘ سے کیسے بچا جائے ؟

موسم سرما جہاں بہت سی مزیدار غذاؤں کی سوغات ساتھ لاتا ہے وہیں یہ موسم ان افراد کے لیے بہت مشکل بھی ثابت ہوتا ہے جن کو اس موسم خشک ہوا، گرم کپڑوں یا پولن گرین سے الرجی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں الرجی کا پھیلنا بہت عام بات ہے، اس ٹھنڈے اور خشک موسم میں بہت سے لوگ گھروں میں زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں جس کے سبب’ اِن ڈور‘ الرجییز سامنے آتی ہیں، ان ڈور الرجی میں عموماً خشک ہوا، ہوا میں مٹی کا بڑھ جانا ، گھروں میں پالتو جانوروں کے بال، گھروں میں نمی کا زیادہ ہونا اور’ کاکروچ ڈروپنگ‘ الرجی سامنے آ سکتی ہیں۔

’کاکروچ ڈروپنگ ‘ الرجی کیا ہے ؟

گھروں میں پالتو یا آوارہ جانور اس الرجی کا سبب بنتے ہیں ایسے ہی لال بیگ بھی الر جی کی ایک وجہ ہے، یہ الرجی دنیا بھر میں سب سے عام ہے ، باتھ روم، کچن اورکیبنٹ میں پائے جانے والے لال بیگ کے انزائم میں ایک پروٹین کی منفرد قسم پائے جانے کے سبب انسانوں میں الرجی کا سبب بنتی ہے، یہ پروٹین لال بیگ کے تھوک اور فضلے میں پایا جاتا ہے۔

الرجی کی علامات

مسلسل چھینکیں آنا، ناک سے پانی بہنا، آنکھوں، کانوں یا جلد پر خارش ہونا، گلے میں خراش، سانسلینے میں دقت، خشک کھانسی کے ساتھ بلغم کی شکایت، خود کوبیمار محسوس کرنا اور ہلکا ہلکا بخار رہنا الرجی کی علامات ہیں۔

کن علامات میں ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرنا چاہیے ؟

مندرجہ ذیل علامات کے ظاہر ہونے پر گھر میں کوئی دوا یا ٹوٹکے سے پرہیز کریں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

سینے کاجکڑے جانا، سانس لیتے وقت سیٹی کی آوازوں کا آنا، سانس پھولنا، حبس کا محسوس ہونا، طبیعت میں بےچینی محسوس کرنا۔

سردی لگنے اور الرجی میں کیا فرق ہے ؟

سردی لگ جانے اور الرجی کا شکار ہو جانے میں بہت بڑا فرق ہے، سردی سے آپ بیمار پڑ جاتے ہیں مگر جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں، الرجی بہت وقت میں ٹھیک ہوتی ہے اور ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتی بھی ہے ۔

ٹھنڈ لگنے سے بخار کے ساتھ جسم میں دردہو سکتا ہے، الرجی میں جسم میں درد نہیں ہوتا ۔

ٹھنڈ لگنے سے آنکھوں سے پانی نہیں بہتا نہ ہی خارش ہوتی ہے، الرجی میں آنکھوں سے پانی بہنے سمیت آنکھوں میں خارش کی شکایت ہو سکتی ہے۔

الرجی کا گھر یلو علاج

الرجی سے بچنے یا اسے دور کرنے کے لیے سردیوں میں گرم چیزوں سمیت مختلف قہوے اور چائے کا استعمال کرنا چاہیے۔

الرجی سے متاثر لوگوں کو بھاپ لینا چاہئے۔

سردیوں میں خود کو صاف رکھیں اور جلد پر کوئی اچھا سا مواسچرائزر کا ضرور استعمال کریں۔

گھر سے باہر نکلتے ہوئے ناک کو کسی صاف ماسک سے ڈھانپ لیں ۔

کپڑے ، گھر کی چادریں ، کشن، تکیے ہر 10 سے 15 دن بعد تبدیل کریں۔

گھر میں پالتو جانوروں کی باقاعدگی سےصفائی کریں اور ان کے بالوں کے جھڑنے کے عمل کو روکنے کے لئے ویکسینیشن کروائیں۔

تازہ ترین