• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی سری لنکن صدر سے ملاقات


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو میں نو منتخب سری لنکن صدر گو ٹابایا راجا پاکسا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں سری لنکا کی نئی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دورہ سری لنکا کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ، ان کا کہنا تھا کہ میں سری لنکا کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کروں گا۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم خطے میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے کی معاونت کرتے رہے ہیں اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع میسر ہیں۔

تازہ ترین