• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب کی نالائقی ثابت ہوچکی ہے ، مریم اورنگزیب

خان صاحب کی نالائقی ثابت ہوچکی ہے ، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے تیر بر ساتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے جھوٹ اور نالائقی ثابت ہونی نہیں بلکہ ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎عمران صاحب کے لیے عوام کا پیغام ہے کہ اب وہ گھبرانا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی نالائقی سے معیشت کو 26 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خان صاحب کے دعوؤں کے مطابق عوام کو ایک کڑوڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر ملنے تھے مگر اب تک نہیں ملے جبکہ پشاور میٹرو بھی بننی تھی وہ بھی نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں جو میٹرو، اورنج ٹرین، بجلی کے منصوبے اور موٹر وے بننے تھے وہ بن چکے ہیں۔

تازہ ترین