• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھٹمنڈو (جنگ نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز خواتین کرکٹ میں حیران کن عالمی ریکارڈ بن گیا۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال نے مالدیپ کو محض 16 رنز پر آؤٹ کیا اور ہدف صرف پانچ گیندوں پر حاصل کرکے فتح سمیٹ لی۔ اس میچ میں نیپال کی بولر انجلی چند نے کوئی رن دیے بغیر 6 وکٹ حاصل کیے۔ یہ ان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔

تازہ ترین