• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر 210، یاسر 194رنز کیساتھ پاکستان کے کامیاب بیٹسمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کپتان اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 15کی اوسط سے 62 رنز بناسکے ان کا سب سے زیادہ اسکور 39رنز تھا ۔ افتخار احمد نے دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 44 رنز بنائے۔ حارث سہیل نے ایک ٹیسٹ میں9 اور امام الحق نے ایک ٹیسٹ میں دو رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے402 رنز دے کرچار وکٹیں حاصل کیں انہوں نے فی وکٹ ایک سو رنز دیئے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ کی دو اننگز میں489 اور مارنس لبوشین نے347 رنز بنائے۔ دونوں نے دو دو سنچریاں بنائیں ۔ پاکستان کے با بر اعظم 210 رنز ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے بنائے۔ یاسر شاہ بولنگ کے شعبے میں تو ناکام رہے لیکن ایک سنچری کی مدد سے 194 رنز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے رنز بنانے والوں میں ان کا نمبر دوسرا تھا۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے177، اوپنر شان مسعود نے156 اور اسد شفیق نے142 رنز بنائے۔ بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔جوش ہیزل وڈ نے10 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی پانچ وکٹوں کے ساتھ سیریز میں سب سے کامیاب بولر رہے۔

تازہ ترین