• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ میں کینن یعقوب مسیح کی جانب سے کرسمس تقریب کا انعقاد

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) کینن یعقوب مسیح ایم بی ای نے کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کا عنوان تھا’’ہم کرسمس کیوں مناتے ہیں؟‘‘ یہ تقریب بریڈ فورڈ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب بین المذاہب میںہم آہنگی کا زندہ ثبوت تھی۔ تقریب میں بشپ ٹونی رابنسن،بشپ ٹوبی ہوورتھ،بشپ جانتھن گِبس،جونتھن گبسن جج،کریگ گلڈفرڈ ،چیف کانسٹیبل فار نوٹنگھم۔ عثمان خان چیف سپریٹنڈنٹ فار بریڈ فورڈ۔ ابرار حسین خان کونسل جنرل ۔لارڈ میئر آف لیڈز،لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ ، میئر آف کریک لیز ،میئر آف کارڈلڈیل اورمیئر آف کیتھلی۔4ڈپٹی لیفٹیننٹ اور 2جسٹس آف پیس شامل تھے۔ اسکے علاوہ سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور میڈیا کے متعلقہ لوگوں نے اس تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔مانچسٹر سے چوہدری اظہر اووری، نیوکاسل سے پی سی پی سی کے صدر سیمسن جاوید،جاوید بھٹی اور ناصر جان نے خصوصی شرکت کی ۔ مختلف کمیونٹی کے نوجوانوںنے کرسمس گیت اور کرسمس کے پیغام سے بھر پور ٹیبلوز پیش کئے۔ کینن یعقوب مسیح اوربشپ صاحبا ن نے کرسمس سیزن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کرسمس یعنی یسوع مسیح کی پیدائش کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یسو ع مسیح تما م دنیا کے لئے’’امن ، محبت اور بھائی چارہ ، اپنی خوشیاں ایک دسرے کا پیغام تھا اور انسانی حقوق کی پاسداری،ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرنااور دکھی انسانیت کی خدمت ‘‘کرنا بھی تھا۔ ابرار حسین جنرل کونسل بریڈ فورڈنے بھی کرسمس کے حوالے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کینن یعقوب مسیح کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز برطانیہ اور پاکستان میں رہنے والی تمام کمیویٹیز کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جو قابلِ تحسین ہیں۔ تقریب کےاختتام م پربہت ہی پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین