• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشانہ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ناصر اقبال

لندن (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے کا شانہ ا سکینڈل کی شفاف تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ قوم کی معصوم یتیم ونادار بیٹیوں کو جنسی درندوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ملک بھر میں قوم کے بیٹوں اورقوم کی بیٹیوں پرجنسی تشدد کے دلخراش واقعات سخت اقدامات کے متقاضی ہیں۔ سابقہ سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی صوبائی وزیر اجمل چیمہ کیخلاف چارج شیٹ سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ سچائی تک رسائی اورشفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے اجمل چیمہ سے وزارت کا قلمدان واپس لیا جائے۔ اجمل چیمہ کوکس اسٹیٹس کا زعم ہے، موصوف کسی وقت بھی وزارت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ وہ اقتدار کاگھمنڈ نہ کریں کیونکہ غرور انسان کو چور بلکہ چکنا چور کر دیتا ہے۔ کاشانہ ا سکینڈل پر بات کرتے ہوئے اجمل چیمہ کے الفاظ اور اعصاب ان کاساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، مرکزی سینئر نائب صدور تنویر خان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مرکزی نائب صدور سلمان پرویز، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتاز اعوان، نثار احمد باجوہ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، صدر پنجاب محمد یونس ملک، نائب صدور پنجاب رانا فیاض امین ایڈووکیٹ، جان محمد رمضان اور صدر شیخوپورہ عمران حیدر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا کہ اگر افشاں لطیف کے شوہر کا تعلق ماضی میں مسلم لیگ ن سے رہا ہے تویہ کوئی گناہ نہیں، اس طرح تو اجمل چیمہ بھی ماضی میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق سمیت کئی سیاسی پارٹیوں سے وابستہ رہے ہیں اور موصوف 2018ء کے انتخابات میں آزاد حیثیت میں جیت کر محض وزارت کیلئے حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ اجمل چیمہ اخلاقی طور پر شفاف تحقیقات کیلئے وزارت سے استعفیٰ دے دیں۔
تازہ ترین