• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز

ماسکو (اے پی پی) روس اور چین نے پہلی بار دونوں ممالک کو آپس میں جوڑنے والی مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کا آغازکردیا ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پا جانے والے تین بڑے منصوبوں میں سے ایک بڑا منصوبہ تھا جس کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی گیس برآمد کنندہ کے طور پر روس کے کردار کو مستحکم کرنا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران صدارت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی ہم منصب شی جنپنگ نے تعاون کی علامت کے طور پر پاور آف سائبیریا پائپ لائن کو سراہا۔ اس موقع پر روسی صدر پوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے لئے واقعی تاریخی لمحہ ہےروسی صدر نے مزید کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیوں کیلئے بھی تاریخی لمحہ ہے، اس سے روس اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ چینی ہم صدر نے کہا کہ اس منصوبے میں دونوں ممالک نے بہت محنت سے کام کیا، انہوں نے مزید کہا چین روس تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ تقریب کے دوران ویڈیو میںگیس پائپ لائن میں ہونے والے کاموں اور مشرقی سائبیریا کے دور دراز علاقوں سے چینی سرحد بلوغو شینسک تک کے مشکل راستوں کو بھی دکھایا گیا۔
تازہ ترین