• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر کو فیملی سمیت لوٹ لیا گیا

اسلام آباد( شکیل انجم، ایوب ناصر ) وفاقی دارالحکومت میں اتوارکی رات خیبرپختون خوا پولیس کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا، شالیمار پولیس تھانے نے پولیس افسر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، لٹنے والے پولیس افسرا یس پی انوسٹی گیشن بنوں نثار احمد خان نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ ذاتی کار میں اسلام آباد پہنچے تھے اور اتوار کی رات انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، بعد ازاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ای الیون روانہ ہوئے، جیسے ہی وہ مارگلہ روڈ پر ایف ٹین تھری کے قریب پہنچے، ایک سفید کرولا گاڑی جس کی چھت پر نیلی بتی گھوم رہی تھی ، اس نے میری کار کو اوور ٹیک کیا اور ڈرائیور نے مجھے رکنے کا اشارہ کیا، انہوں نے اپنا تعارف کرایا کہ ان کا تعلق سی آئی اے سے ہے اور وہ اپنی گاڑی کے کاغذات دکھائیں ، جیسے ہی میں نے ڈیش بورڈ کو کھولاایک ڈاکونے اپنی گن نکال لی اور کہا کہ میں اپنی بیوی کے زیورات اس کے حوالے کردوں ، اسی دوران میں نے اپنا نائن ایم ایم پستول نکال لیا تا ہم ڈاکوئوں نے اپنی گن ان کی بیوی بچوں پر تان لی اور کہا کہ میں اپنا پستول ان کے حوالے کردوں ورنہ وہ اس کی فیملی کو شوٹ کر دیں گے، صورت حال کی سنگینی کو دیکھ کر میں نے پستول اور 8 تولےسونے کی چوڑیاں ان کے حوالے کردیں۔   

تازہ ترین