کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ ا یم کیو ایم کو فخر ہے کہ اس کے ساتھ ایسی با ہمت اور حو صلہ مند خو اتین ہیں جو ہر مشکل دریا عبور کر سکتی ہیں۔ وہ یہاں بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز سے متصل پارک میں خواتین کے جنر ل ورکر ز اجلا س سے خطاب کررہے تھے، جس سے ڈپٹی کنوینرز نسرین جلیل، کنور نوید جمیل، اراکین کشور زہرا اور عبدالوسیم نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد باالخصوص خو اتین کو با اختیار بنانے کی جد وجہد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے ہر شعبے میں خو اتین کو نمائند گی دی ہے، آج اس شعبے کی تنظیم نو کیلئے ہم یہاں جمع ہو ئے ہیں، تحریک کی ذمے داریاں امانت ہو تی ہیں اور یہ تبد یل ہو تی رہتی ہیں ۔ نسرین جلیل نے کہا کہ کل کی طر ح ہم آج بھی ایک ہیں دنیا کی کو ئی طا قت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، شعبہ خواتین ایم کیو ایم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کنو ر نوید نے کہا کہ ایم کیو ایم شعبہ خو اتین کا کر دار مثا لی رہا ہے، انہو ں نے اپنے بھا ئیو ں کے ساتھ مل کر تحریکی کام آگے بڑھا نے کیلئے سختیاں بر داشت کیں ۔