آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سعودی شہزادہ متعب انتقال کرگئے

ریاض (شاہدنعیم) سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبدالعزیز پیر کو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں آج منگل کو نماز عشا کے بعد ادا کی جائے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق وفات کا اعلان ایوان شاہی سے اعلامیہ جاری کر کے کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی سعودی عرب کے تمام حلقوں کی جانب سے رنج و افسوس کا اظہار کیا گیا۔شہزادہ متعب بن عبدالعزیز روزگار و آباد کاری، بلدیات و دیہی امور، پانی و بجلی کی وزارتوں میں وزیر رہے ہیں۔وہ 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں ان کا نمبر 17واں تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید