• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی شکایات کا جلدازالہ ممکن بنایا جائے،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)نئے کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں - عوامی شکایات کا ازالہ جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمانہ کارکردگی کی بہتری کے لئے ہمہ جہت کاوشیں ناگزیر ہیں ۔
تازہ ترین