• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی، ایس ایچ او نیو ملتان کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں ملتان کی کنیز بی بی نے درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے شوہر کی جانب سے ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں ثمینہ بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہر محمد صدیق نے چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا ، اب واپس آنے کا مطالبہ کررہا ہے اور نہ ماننے پر ہراساں و پریشان کررہا ہے ، سیشن کورٹ نے بجلی چوری کے ملزم عبدالرؤف کی عبوری ضمانت میں تھانہ لوہاری گیٹ پولیس سے 17 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے ملزم رضوان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، فاضل عدالت نے قیمتی اشیاء چوری کرنے کے ملزم ریاض کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے شہریوں کو بیرون ملک کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹورنے کے مقدمے میں ملوث2 ملزمان سعید کا کا 4 روز جبکہ کاشف کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے ۔
تازہ ترین