آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رانا ثنا کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری

رانا ثنا کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری


قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس بھی زیر غور آیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ن لیگی رہنما کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو حتمی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ہم احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

قومی خبریں سے مزید