• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

موبائل فون ایک منٹ میں چارج، نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی


اسمارٹ فون اس وقت انسانی بڑی ضرورت بن چکا ہے چونکہ موبائل فونز چارج ایبل بیٹری کی مدد سے چلتے ہیں تو اس لیے ان کی چارجنگ درد سر بنی رہتی ہے بالخصوص ایسے وقت میں جب آپ گھر سے باہر ہوں۔

ہر طرح کے صارف کے اسی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیولپرز اب ایسی ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہے ہیں جو چارجنگ کے اس مسئلے کو کافی حد تک حل کر سکے گی۔

اس وقت کچھ ایسے اسمارٹ فون مارکیٹ میں موجود ہیں جن کے بنانے والے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ موبائل سیٹس دیگر سیٹس کے مقابلے میں زیادہ تیزی اور کم وقت میں بیٹری کو چارج کر لیتے ہیں۔

لیکن اگر ایسا ہوجائے کہ موبائل فون صرف ایک منٹ میں ہی 80 فیصد چارج ہوجائے تو یہ تجربہ کیسا رہے گا؟

مذکورہ بالا عبارت پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ افسانوی بات ہے لیکن سائنس کے اس جدید دور میں ایسا ممکن بھی ہوسکتا ہے۔

چینی میڈیا میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر یوانگ ینہوئی ایسی ہی تحقیق پر کام کر رہے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کی نمائش انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی گلوبل ایلمنائی فورم پر یکم دسمبر کو کی تھی۔

چینی پروفیسر کی جانب سے تیار کی گئی یہ ٹیکنالوجی توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے اعلیٰ کارکردگی والے جامع الیکٹراڈ میٹریلز کا طریقہ کار اس منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔

اس کے علاوہ دو معروف موبائل کمپنیاں شاؤمی اور ویو بھی اس ٹیکنالوجی پر پر کام کر رہی ہیں۔

ویو کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ 120 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی (فلیش چارج) اور شاؤمی 100 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی (سپر چارج ٹربو) پر کام کر رہی ہیں۔

حال ہی میں رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاؤمی موبائل کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 17 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین